نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں


اسلام آباد: نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر 6 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 711 پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران ملکہ صدرپاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع  کے مطابق اسٹیٹ بنک کے اس اقدام کا مقصد چھوٹے قرضوں پر شرح منافع کم کرنا اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کو فروغ د ینا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچانے سمیت مالیاتی شعبے میں سب کو شامل کیا جاسکے۔

ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔


متعلقہ خبریں