پروفیسر پر تشدد کرنے والے لڑکوں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا



ملتان : نجی کالج کے پروفیسر پر تشدد  کرنے والے لڑکوں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حمزہ کا کہنا تھا کہ استاد پر تشدد میں نے ساتھیوں سمیت کیا، سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو تصویر کا ایک رخ ہے ۔

انہوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسراعجاز 6 ماہ سے ایک لڑکی کو تنگ کررہے تھے، ہم نے انہیں روکا جس پر انہوں نے مجھ پر تشدد کیا جواباً میں نے بھی ہاتھا پائی شروع کر دی۔

حمزہ نے بتایا کہ واقعہ کی سزا بھگت چکا ہوں پروفیسر اعجاز کی شرائط پر صلح بھی کرلی تھی مگر اب وہ خود ویڈیو سامنے لا کر ہمیں بدنام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں استاد پر تشدد کرنے پر شرمندہ ہوں اور اس کی سزا بھی بھگت چکا ہوں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند لڑکے موٹر سائیکل پر بیٹھے کالج کے پروفیسر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

لڑکوں نے پروفیسر کو موٹر سائیکل سے اتار کر ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے مارنا شروع کر دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔


متعلقہ خبریں