آزادی مارچ میں شریک تمام جماعتوں کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر

آزادی مارچ میں شریک تمام جماعتوں کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر

فائل فوٹو


لاہور: جمیعت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو نا اہل قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرا دی گئی ہے۔

درخواست عوام دوست پارٹی کے رہنما انجینیئر سید محمد الیاس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس کے متن میں درج ہے کہ عام انتخابات میں 50 ارب سے زائد خرچ آتا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ سیاسی جماعتیں موجودہ الیکشن قبول نہیں کر رہیں اور عوام کو بے وقوف بنا کر اججتاج اور دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

عوام دوست پارٹی کے رہنما نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ ن لیگ کے علاوہ کسی جماعت کے پاس قومی اسمبلی اور سینٹ میں اکثریت نہیں ہے،  قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرکے یہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو عام انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے  ان جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ کو ڈی سیٹ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں