اسٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 286 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 286 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 212 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 925 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس میں 167 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 72 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی تاہم جلد ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 366 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 291 پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 286 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 212 پوائنٹس پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 167,023,920 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,237,931,540 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں