حکومت کا نئی حج پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت نےعازمین حج کو سہولیت دینے کے لئے نئی حج پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت کی نئی حج پالیسی کے تحت عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے اور دوسال کے لئے قرعہ اندازی کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی میں دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے جبکہ قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے , کابینہ نے منظوری دی تو تین سال کے لئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی کیونکہ اعلیٰ عدلیہ نے قرار دیا تھا کہ ہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور تین سالہ پالیسی دے کر ایڈوانس میں حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے بعد ازاں اگر کابینہ نے منظوری دی تو پھر سپریم کورٹ سے بھی اجازت لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں