’آصف زرداری کیخلاف 5 مقدمات میں پلی بارگین ہو چکی‘


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف 5 مقدمات میں پلی بارگین ہو چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ نواز شریف کو جانے دو کیونکہ اگر انہیں کچھ ہو گیا تو ہمارے گلے پڑے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرعدنان اور ڈاکٹر وقار کا احتساب کیا جائے کیونکہ انہوں نے میڈیا کو بیوقوف بنائے رکھا تھا۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ میڈیا پرنواز شریف کی حالت تشویشناک ہونے کی بات چل رہی تھی، میں نے تب بھی بولا کہ اسکا کفن کھول کر دیکھنا لندن سے نکلے گا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے،ان کا نوٹفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مسئلہ یہ ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد کیوں کر رہا ہے، ان کا جب مقصد ہوتا ہے تب دوست بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نےاچھی بات کی کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، تحریک انصاف سرخرو اور 2 سیاسی جماعتیں اس میں پھنس جائیں گی۔


متعلقہ خبریں