سندھ میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں فوڈ اتھارٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری اعلان میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے قائم ادارے کے متعلق تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر امجد لغاری کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی رواں ماہ یعنی مارچ سے ہی کام شروع کردے گی۔

پاکستانی صوبے پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے مستقل کارروائیوں کے دوران ہوٹلوں کی صفائی ستھرائی، ناقص صورتحال اور ناقص میٹریل پر جرمانے عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں سے متاثر ہوکر سندھ میں بھی فوڈ اتھارٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ساحلی شہر ہونے کے ناطے کراچی اور اس سے ملحق صوبے کے دیگر شہروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار پر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں