لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر


راولپنڈی : پاک فوج میں اہم تعیناتیاں اور ترقیاں عمل میں لائی گئی ہیں، دو میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے ترقی دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی اسٹیرٹجک پلانز ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو منگلا کا کور کمانڈر بنا دیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ایجوٹینٹ جنرل تعینات کیے گئے ہیں۔

تبادلوں کے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر اور لیٖتیننٹ جنرل علی عامر اعوان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر سات لیفٹیننٹ جنرلز کی تعیناتیاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں