انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے، صدر آزاد کشمیر

انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے، صدر آزاد کشمیر

فوٹو: فائل


جدہ: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہندوستان انسانی حقوق کے اداروں بشمول اوآئی سی اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ دنیا کو اصل صورتحال کا علم ہو۔

اسلامی ممالک کی تنظم (او آئی سی) کے مستقل انسانی حقوق کمشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل انسانی حقوق کمشن سے خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے۔ کشمیریوں کی حمایت پر مستقل انسانی حقوق کمشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ 100 دن کے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے۔ دنیا کو اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اس صورتحال کا حل صرف حق خوداردیت میں موجود ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔ ہندوستان انسانی حقوق کے اداروں بشمول اوآئی سی اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ دنیا کو اصل صورتحال کا علم ہو۔

یہ بھی پڑھیں امریکی کانگریس کے رکن  نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیلئے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

انہوں ںے کہا کہ ہندوستان نے اب تک او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی۔ کشمیریوں کو او آئی سی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں ںے مستقل انسانی حقوق کمشین سے مطالبہ کیا کہ 5 اگست اور اس کے بعد کی صورتحال، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیا جائے۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار پر ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔


متعلقہ خبریں