آمدن سے زائد اثاثہ جات: شہباز شریف، فیملی کیخلاف تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات و دیگر کیسز میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مختلف صنعتوں کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں شریف فیملی کی دس انڈسٹریز منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منجمد کی گئی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفی منظور کرلیا گیا

نیب لاہور کے مطابق  مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے بزنسز سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کیجانب سے احکامات سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور شریف خاندان کے افراد کے علاوہ انکے مالی مشیران ( فنانشل ایڈوائزر) کو بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں