عوام نے حزب اختلاف کو یکسر مسترد کر دیا، وزیر اعظم

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنی خفگی مٹانے کے لیے اے پی سی اور احتجاج کر رہی ہے تاہم عوام نے حزب اختلاف کے احتجاج کو مسترد کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے معیشت میں حاصل کامیابیوں پر شرکا کو بریفنگ دی۔ اٹارنی جنرل کی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر بھی ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کر دی اور اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر اور فرخ حبیب کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ قوم کو فارن فنڈنگ کیس کے قانونی پہلوؤں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حزب اختلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ہم نے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ تحریک انصاف کا دامن صاف ہے لیکن دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے حزب اخلاف کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف اپنی خفگی مٹانے کے لیے اے پی سی اور احتجاج کر رہی ہے تاہم عوام نے حزب اختلاف کے احتجاج کو مسترد کر دیا۔

انہوں ںے کہا کہ حزب اختلاف اب عوامی حمایت کھو چکی ہے اور اسے 4 سال انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے پارٹی ترجمان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔


متعلقہ خبریں