آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کی ملاقات


اسلام آباد: کمانڈر قطری امیری گارڈ ھذا بن خلیل محمد الشھوانی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)  راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پشیہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی تعمیر نو میں کور آف انجینرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ کمانڈر قطری امیری گارڈ ھذا بن خلیل محمد الشھوانی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں