حرا قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے


لاہور: لاہور کے علاقے گلبرگ میں شادی سے چار روز قبل قتل ہونے والی حرا کے قاتل بہنوئی اور خالہ زاد بھائی ملزم احسن نے پولیس کے سامنے مزید انکشافات کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم احسن مقتولہ 24 سالہ حرا کی خالہ کا بیٹا، اس کی بڑی بہن کا شوہر اور اسکا بہنوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احسن نے دو سال  قبل حرا کیساتھ تعلقات استوار کیے۔ ملزم حسن حرا کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

22 سالہ حرا کا قتل، گرفتار بہنوئی نے وجوہات بتا دیں

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق ملزم احسن اپنی بیوی کو طلاق دیکر حرا سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر گھر میں لڑائی بھی چل رہی تھی۔ ملزم نے حرا کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ حرا نے اپنی بھابھی کا لاکھوں روپے کا زیور چوری کرکے ملزم کو دیا۔ ملزم قتل کے روز حرا کو کار میں بٹھا کر لایا۔ ملزم احسن اور حرا کے مابین دو سال کے اندر 12 ہزار کالز اور میسز ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن کی جانب سے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں