پشاور میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل


پشاور: پشاور کے نواحی علاقے ترناب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ترناب میں رات گئے نامعلوم افراد نے محکمہ زراعت کے ملازم یحییٰ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ یحییٰ، اُس کی بیوی 28 سالہ کائنات، دو بچے نو سالہ حافظ شعیب، ڈیڑھ سالہ بچہ اور مقتول کی 13 سالہ سالی شامل ہیں۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی تعداد ایک ہی تھی اور ملزم نے تمام افراد کو سر میں ایک ایک گولی ماری ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔

واقعے میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا ہے۔ واقعے کے خلاف چمکنی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں