ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیرکے اضلاع چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہے گا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینی گریڈ رہے گا۔

اگر لاہور کی بات کریں تو اس شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہے گا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینی گریڈ رہے گا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد رہے گا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینی گریڈ رہے گا۔

گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا:بالاکوٹ05 ،پٹن03، کالام 02،کشمیر:گڑھی دوپٹہ میں 02 ریکارڈ کی گیٔ۔


متعلقہ خبریں