’بھارت نے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر کسی نے یقین دہانی کرائی تو وہ لولی پاپ دیا گیا ہے اور درحقیقت ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں ہوا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ’میں دعوے کیساتھ کہتا ہوں کہ جمہوری نظام اسی طرح چلتا رہے گا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے‘۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بھارت کے بہت سارے مقاصد پورے ہوئے، فضل الرحمان کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مقاصد پورے کرانے کے لیے استعمال کیا۔

نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا ’میں سمجھتا ہوں سابق وزیراعظم کو کسی لیول پر تو فیور دی گئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں اس سوال کے جواب غلام سرور نے کہا کہ انتظامی تبدیلیاں ہوتی رہیں گی لیکن عثمان بزدار کہیں نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں