سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تشویشناک

آصف زرداری کا جیل میں عجیب واقعہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعیت انتہائی تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو دل کی تکلیف کی وجہ سے چلنے پھرنے میں شدید تکلیف ہے جس میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے کے لیئے آلا لگایا گیا ہے جبکہ ان کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے نقل و حرکت کرنے سے منع کر دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی درخواست کے باوجود آصف علی زرداری کو ذاتی معالج رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کی کمر اور گردن میں بھی درد برقرار ہے جس کے لیے ان کی خصوصی فزیوتھراپی جاری ہے۔

سابق صدر کی پارٹی نے احتساب عدالت کو درخواست دی تھی کہ انہیں کراچی منتقل کیا جائے لیکن اسے بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے مطابق سابق صدر طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نہیں ما رہے تاہم آصف علی زرداری کو راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں