پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

ایڈلیڈ: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کو نہیں کھلایا جائے گا ان کی جگہ امام الحق یا عابد علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ  یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کے حوالے سے بھی ٹیم انتظامیہ بھی غور و فکر میں مصروف ہے۔

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کپتان اظہر علی دوسرے میچ میں بہترین پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور پانچ رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

قومی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز بنائے جس کے جواب میں کینگروز نے 580 رنز کا پہاڑ گرین شرٹس کے آگے کھڑا کر دیا۔

دوسری اننگرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی مزاحمت کے باوجود قومی ٹیم 340 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔


متعلقہ خبریں