حکومت چھوٹے صنعت کاروں کو قرضہ دے گی، وزیر اقتصادی امور

Hamad Azhar

اسلام آباد: وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت معاشی چیلنجز کے باجود بہتری کی جانب گامزن ہے اور اسے مزید مستحکم کرنے کیلئے چھوٹے صنعت کاروں کو قرض دیا جائے گا۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معاونت سے پاکستان نے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شرو ع کیا ہے اور چین کی مدد سے پاکستان میں مواصلاتی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین میں صرف تجارتی ہی نہیں باہمی تعلقات کو بھی تقویت ملی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بھی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیر برائے اقتصادی امور نے بتایا کہ معاشی صورت حال پر وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جاتا ہے اور وہ ہر ہفتے اجلاس بھی بلاتے ہیں۔

مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بھی کہا ہے کہ خراب معیشت کو بہتر کرنے کے لیے حکومت نے جو سخت فیصلے کیے ان کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جاری کھاتوں کا خسارہ ختم ہو چکا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں