خیبرپختونخوا پولیس کے 16 افسران تبدیل

خیبرپختونخوا پولیس کے 16 افسران تبدیل

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے 16افسران کو دوسری جگہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابقکوہاٹ، ڈی ائی خان، مانسہرہ، ہنگو، خیبر اور مہنمد کے ڈسٹرک پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق واحد محمود ڈی ائی خان، ڈاکٹر محمد اقبال خیبر اور فضل احمد  کو مہمند کا ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد قریش کرم، صادق حسین مانسہرہ، شاہد احمد ہنگو اور منصور امان کو ڈی پی او کوہاٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کاشف ذوالفقار ڈی پی او نوشہرہ اور وسیم خلیل کو ایس پی ٹریفک پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کی طرف سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا تمام تقرریاں اور تبادلے کار کردگی کی بنیاد کیے گئے ہیں اور یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں