خیبرپختونخوا: سینیٹ نشست کا انتخاب، اپوزیشن میں دراڑیں پڑ گئیں


پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں متحدہ حزب اختلاف میں دراڑیں پڑ گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار فرزند علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ کے درمیان ہونے والے مقابلے میں جماعت اسلامی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

جماعت اسلامی کے تین صوبائی اراکین اسمبلی عنایت اللہ، سراج الدین اور حمیرہ خاتون نے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی رکن صوبائی اسمبلی حمیرہ خاتون نے کہا کہ پہلے بھی سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے باعث ان کی جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خانزادہ خان کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینا غیرت کا سوال تھا، شوکت یوسفزئی

حمیرہ خاتون نے کہا کہ جماعت اسلامی کا متحدہ اپوزیشن کی سیاست سے اصولی اختلاف ہے۔  پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں اپنے بندے بچانے کی سیاست کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امیدوار کو نشست جیتنے کے لیے اکثریتی ارکان اسمبلی کی حمایت لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں