پاکستان، عالمی بینک کے درمیان787 ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط


اسلام آباد: پاکستان نے شہری نقل و حرکت، شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی، پانی کی فراہمی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیےعالمی بینک  سے 787 ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط  کر لیے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اقتصادی امور ڈویژن میں عالمی بینک کے ساتھ 787 ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے ملنے والی رقم میں سے کراچی موبیلیٹی لائن (Yellow Mobility Line) پروجیکٹ کے لیے 382 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی پانی و نکاسی بورڈ کی مالی اور آپریشنل مدد اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے 40 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کراچی کو زیادہ مسابقتی اور رواں شہر (Competitive and liveable city) رکھنے والے پروجیکٹ کے لئے 230 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت کراچی میں کاروبار اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے سازگار حالات میسر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری دن

ذرائع کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے 70 ملین ڈالرز کی لاگت سے خیبرپختونخواہ انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ملنے والی رقم سے وسطی اور جنوبی ایشیا کے بجلی کی ترسیل اور تجارتی منصوبے (CASA -1000) کے لیے اضافی 65 ملین ڈالر کی اعانت کی جائے گی۔

جاری منصوبوں کا مقصد وسطی ایشیاء ممالک کے مابین1300 میگا واٹ بجلی کی تجارت کے لئے موزوں حالات پیدا کرنا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن میں معاہدے پر دستخط کے وقت عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کے ہمراہ حکومت سندھ ،خیبرپختونخوا اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نمائندے بھی موجود  تھے۔


متعلقہ خبریں