ملک میں فٹبال کے فروغ کیلیے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس


اسلام آباد: ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر دلاور خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی میں انفراسٹرکچر اور فٹبال ایکسپو کی تجاویز دی گئیں۔ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن، لیئر فٹبال لیگ اور فٹبال پروموٹرز سے تجاوزات مانگ لیے۔

چیئرمین کمیٹی نے فٹبال میں بہتری کے لیے ارکان سینیٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے تجاویز مانگیں جس پر فیڈریشن نے انفراسٹرکچر کی تجویز دی، جس پر کمیٹی ممبران نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتگ حکومت کو بھی فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے ہونگے۔

کمیٹی ممبر مرزا محمد آفریدی نے فٹبال ایکسپو کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مالی وسائل کا فقدان، سرپرستی کا نہ ہونا اور عدم توجہ بنیادی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ملک میں فٹبال فروغ نہیں پایا۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کے حوالے سے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، تاہم اس حوالے سے پی ایس ایل کے طرز پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا کھیلوں کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ ماہرین کی راۓ اور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فٹبال کے کھیل میں بہتری آۓ گی۔

اجلاس کے دوران ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی انتخاب نامی فرد نے بھی فٹبال میں بہتری لانے کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کمیٹی ممبر مرزا محمد آفریدی نے انتخاب نامی فرد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیڈریشن یا اتھارٹی سامنے آئے گی ہم اسکے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں گے۔


متعلقہ خبریں