موجودہ حالات میں پرویز مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا، چودھری شجاعت حسین


لاہور:  سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے  کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ ہو گا اور نہ ہی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کا خاتمہ ہو گا۔ ہماری پارٹی اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ محفوظ کرنے کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت ملتوی

چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ پتہ لگایا جائے ملک کے موجودہ حالات کا اصل ذمہ دار  پہلی حکومتیں، پچھلی حکومت یا موجودہ حکومت ہے۔

سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے  کہا کہ تمام سیاستدان جو عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دے رہے ہیں ان کو بے نقاب کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں