’بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے‘

بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل نے کل صبح بیرسٹر فروغ نسیم پر عدالت میں اعتراض اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔  پاکستان بار کونسل کے رہنما کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

بار کونسل کے رہنما عدالت کے سامنے فروغ نسیم کا وکالت کا لائسنس معطل ہونے کا مؤقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم کے کہنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور وہ کل آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر فروغ نسیم مقدمہ کے پیروی کے بعد دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔


متعلقہ خبریں