جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ

خیبرپختونخوا: مانسہرہ، مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی )  کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ  پر مانسہرہ انٹرچینج کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ، انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مانسہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اپنے بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آ رہے تھے کہ گاڑیوں میں سوار پانچ نقاب پوشوں نے کار کو ٹکر مارنے کے بعد ان پر راڈوں سے تشدد شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  تشدد سے مفتی کفایت اللہ، ان کے  دونوں بیٹے اور ساتھی زخمی ہو گئے، جے یو آئی رہنما کے بازو کندھے پر شدید چوٹیں لگی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں