ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی پنجاب کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بالائی خیبرپختونخواہ کے اضلاع میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: اپر دیر 13، دروش 09، کالام، میر کھانی 08 اور چترال میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گیٔ۔ جبکہ کالام میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گی۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام ،بگروٹ منفی 02، قلات منفی 01، اور استور میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں