ٹیسٹ کرکٹ کیلیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے, امام الحق

امام الحق کا خاتون کرکٹر کیلیے تحفہ | urduhumnews.wpengine.com

ایڈیلیڈ: قومی ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے جس کے لئے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پنک گیند اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ لمبی طرز کی کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت اچھا ہے اور  لوگوں کے لیے تفریحی کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ میں رضوان اوربابر نے بہت اچھا کھیلا جس سے ٹیم کو حوصلہ ملا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں بھرپورکم بیک کریں گے۔

امام نے کہا کہ  ہمارے پاس پریکٹس کے لیے دو دن ہیں اورہم نے ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلا تھا جس میں پنک گیند سے کھیلتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں اور ہمیں ہرطرح کے حالات میں کارکردگی دیکھانی ہوتی ہے، ہر کسی کا مائنڈ سیٹ مختلف ہوتا ہے اگر مجھے موقع ملا تو میں اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

سلامی بلے باز نے کہا کہ پندرہ کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں ہوں تو آپ کو تیار رہنا چاہیے آپ کو کبھی موقع مل سکتا ہے،ہمارا بیٹنگ یونٹ بہت محنت کررہا ہے جس کے بہتر نتائج ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاسرشاہ ورلڈ کلاس باؤلر ہیں اوراسمتھ ورلڈ کلاس بیٹسمن ہیں دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔

امام نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ خوبصورتی یہی ہے کہ ایک سیشن اچھا ہوتا ہے تو دوسرا برا ہوجاتا ہے،  ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں