بلوچستان یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

بلوچستان یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طلبا یونیورسٹی کے اندر کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

نوٹیفیکیشن ایک ایسے وقت میں آیا جب گزشتہ ماہ بلوچستان یو نیورسٹی کا ویڈیو اسیکڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد وائس چانسلر جاوید اقبال کوعوامی دباؤ کے سبب مستفعی ہونا پڑا تھا۔ مذکورہ کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے خلاف طلبہ اور اساتذہ نے احتجاج بھی کیا تھا جس پر عدالتی کمیشن بنایا گیا۔

قبل ازیں بلوچستان یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کے لیے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا تھا۔ اس ضمن میں جاری کیے گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلبا و طالبات کے لیے یکم مارچ 2020 سے یونیفارم کا پہننا لازمی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یونی فارم نہ پہننے والوں کو جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں