آسٹریلیا کے سلامی بلے باز فلیپ ہیوز کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز فیلیپ ہیوس کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی

ایڈلیڈ: میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے فوت ہونے والے آسٹریلیا کے سلامی بلے باز فلیپ ہیوز کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

یاد رہے آسٹریلوی اوپنر کو 25 نومبر 2014 کو ٹیسٹ میچ کے دوران گیند لگی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، ان کی سرجری کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور 26 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

فلیپ ہیوز آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 20 سال کی عمر میں سر انجام دیا تھا۔

سلامی بلے باز نے آسٹریلیا کے لیے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا، اسکور بورڈ پر فلیپ ہیوز ہمیشہ کے لیے 63 رنز ناٹ آوٹ ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکن صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فیلیپ ہیوس نے 20 سال کی عمر میں دنیا کی خطرناک ترین جنوبی افریقن باولنگ کے خلاف ڈیبیو کیا اور سینچری اسکور کی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’فلیپ ہیوز ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے‘۔


متعلقہ خبریں