نواز شریف کے گرفتار بھتیجے نے رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا


لاہور: چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

یوسف عباس نےلاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال، ڈی جی نیب لاہور اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شریف فیملی ایک کاروباری خاندان ہے اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

یوسف عباس نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 48 دن تک نیب کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پر رہے لیکن ان کے خلاف کوئی شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے لندن علاج کیلئے سرکاری خزانے سے رقم خرچ کی، مراد سعید

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب نے 410 ملین روپے کی رقم کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ تمام رقم بنکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس ہر ٹیکس بھی دیا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب نے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں لہذا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں