پی آئی اے کا حکومتی اتحادیوں کو رعایت دینے سے انکار

پی آئی اے کا حکومتی اتحادیوں کو رعائت دینے سے انکار

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے اضافی سامان کی مد میں رقم طلب کر کے ’قانون سب کے لئے برابر‘ کی مثال قائم کر دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے 10 ارکان اسمبلی کو پی آئی اے کی پرواز سے کراچی روانہ ہونا تھا، اس دوران لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے اور ارکان اسمبلی کی اضافی سامان کی مد میں رقم وصول کرنے پر تلخ کلامی اور تکرار ہو گئی۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے مؤقف دیا کہ پی آئی اے نے ہمیں 20 کلو سامان لے جانے کی اجازت دے رکھی ہے اس کے باوجود فی بیگ 6 ہزار روپے وصول کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے عملے نے ہمیں آف لوڈ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ارکان اسمبلی نے پی آئی اے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق  لاہور سے کراچی جانے والے ارکان سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی، جمال صدیقی، عباس جعفر، ارسلان تاج، علی خورشید، آصف محمود، شہزاد قریشی، راجہ اظہر، ہاشم اور عبدالستار شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں