آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال کو دیکھ کرکی، وزیراعظم

عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال کو دیکھ کرکی۔

یہ بات انہوں نے سینیئر وزراء سے ملاقات کے دوران کہی جس کے دوران معاملے پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ماضی میں جنرل خود کو دس، دس سال توسیع دیتے رہے، اب معاملہ ہمارے پاس آیا ہے تو طے کر لیتے ہیں، ہم قانون کو دیکھیں گے شخصیت کو نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، اس میں سب کی بات سنیں گے، یہ سوال آج تک کسی نے نہیں اٹھایا، اگر سوال اٹھ گیا ہے تو اسے دیکھیں گے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور کی گئی۔


متعلقہ خبریں