جنوبی کوریا کی پاپ سٹار گوُ ہارا گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں


جنوبی کوریہ کی مشہور پاپ سٹار، گلوکارہ اور اداکارہ گوُ ہارا سیئول میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے اور ان کی موت کی وجہ کی معلوم کی جاری ہے۔

2008 میں ’’کے پاپ گروپ کارا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی 28 سالہ ہارا نے ایک طویل وقفے کے بعد حال ہی میں دوبارہ موسیقی اور گائیکی کا رخ کیا تھا۔

اس سال مئی میں مبینہ خودکشی کی کوشش کے بعد علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہونے والی ہارا پچھلے ہفتے متعدد پرفارمنس میں نمودار ہوئی تھیں۔ کارا نے اپنے چاہنے والوں سے مبینہ خود کشی کی کوشش پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

انسٹا گرام پر اپنے 1.5 ملین پیروکاروں (فالوورز) کے ساتھ ہفتے کی رات شیئر کی گئی  اپنی آخری پوسٹ میں کارا نے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی ایک تصویر لگائی تھی جس کا عنوان تھا ’’شب بخیر‘‘۔

کارا اور اس کا سابقہ کے پاپ گروپ نے 2015 میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔ 2016 میں ختم ہونے والے کے پاپ گروپ سے علیحدگی کے بعد کارا نے سولو گائیکی اور اداکاری شروع کی تھی۔

کارا نے گانوں پر مشتمل اپنا سولو البم 2015 میں جاری کیا تھا اور کوریہ میں موسیقی کی چارٹ میں چوتھے نمبر پر آیا تھا۔

سال 2018 میں گوُ نے اپنے سابق دوست (Boy friend) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی جب اس نے کارا کی برہنہ تصویرے شائع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سال اگست میں عدالت نے کارا کے سابق دوست کو معطل جیل کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ماڈل و اداکارہ جیل اسٹراس 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

کارا کی موت کے پاپ گروپ کی ایک اور آرٹسٹ سولی کی موت کے صرف ایک مہینے بعد ہوئی ہے۔ سولی نے آن لائن دھمکیوں کی وجہ سے خودکشی کی تھی۔ سولی اور کارا میں بہت زیادہ قربت تھی اور دونوں ایک دوسرے کو بہنیں کہتی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی کوریہ میں خودکشی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں