آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کا آئینی اختیار ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹٓاف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کی سفارش پر آئین کی شق 243 کے تحت صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، سماعت کل تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم نے ملکی حالات کے پیش نظر کی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہوگی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملکی حالات پیچیدہ ہیں جس کے باعث پالیسیوں کا تسلسل چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں غور و خوص کے لیے وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین سمیت اپنی قانونی ٹیم کا ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن گزشتہ روز معطل کیے جانے کے بعد بدھ کے دن جب سماعت ہوئی تو عدالت عظمیٰ نے دوران سماعت حکومت کو مہلت دی کہ وہ کل تک حل نکالے بصورت دیگر آئینی ذمہ داری پوری کی جائے گی۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال کو دیکھ کرکی، وزیراعظم

چیف آف آرمی اسٹٓاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 28 نومبر کی شب 12 بجے پوری ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں