پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

راولپنڈی: بلاول بھٹو آج نیب میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں آئین و قانونی کی حکمرانی یقینی بنانے اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں۔

عمران خان کی پہچان یوٹرن اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید کلب حسن سے ملاقات کے دوران کہی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی و جمہوری بالادستی کی جدوجہد میں بار ایسوسی ایشنز ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سید کلب حسن سے بات چیت میں کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سید کلب حسن نے انتخابات میں حمایت کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

چیئرمین پی پی پی کی ہونے والی ملاقات میں پاکستان بار کونسل کے ارکین احسن بھون اور عابد ساقی بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں