آلودگی کے باعث زراعت متاثر ہورہی ہے، زرتاج گل


ملتان: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں آلودگی کے باعث زراعت متاثر ہورہی ہے۔

زرعی یونیورسٹی ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں آلودگی میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ پاکستان کو زراعت کے جدید تقاضے اپنانے کی ضرورت ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ زراعت وزیراعظم عمران خان حکومت کی ترجیح ہے۔زرعی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں نئی پالیسی بنارہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اشیا خوردونوش پر 6 ارب سبسڈی دی ہے۔  ملک پر 31 ہزار ارب روپے کا قرض ہے۔ موجودہ حکومت نے 10 ارب  روپے کا قرضہ واپس کیا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی حکومت کا کارنامہ ہے۔ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پا پابندی سے آلودگی کم ہوگی۔  پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت موسمیاتی تبدیلی، کورین ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

انہوں نے کہا کہ وفاقے کابینہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی مدت ملازمت میں توسیع  دینے پر متفق ہے۔ پوری قوم جنرل باجوہ کے ساتھ ہے۔ جو تصادم کرانا چاہتے ہیں انہیں ناکامی ہوگی۔ سپریم کورٹ سے خوشخبری آئے گی۔

زرتاج گل نے الزام لگایا کہ مولانا فضل الرحمان اینڈ کمپنی انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ جے یو آئی والوں کو بیگمات نے گھروں سے نکال دیا ہے۔


متعلقہ خبریں