لاہور: ڈاکوؤں کی جنت بن گیا،24 گھنٹوں میں 24 وارداتیں، اہل خانہ یرغمال بننے لگے

لاہور: ڈاکوؤں کی جنت بن گیا،24 گھنٹوں میں 24 وارداتیں، اہل خانہ یرغمال بننے لگے

لاہور: صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ڈاکوؤں اور چوروں کی جنت بن گیا۔ پولیس کے خاموش تماشائی بننے سے لٹیروں کی دیدہ دلیری اس قدر بڑھی کہ انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی و چوری کی 24 وارداتیں کیں اور آرام سے فرار ہوگئے۔ مجرمان کو پکڑنے پہ مامور پولیس اہلکاروں نے سارا دن لٹنے والے افراد کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آرز کاٹنے میں گزارا۔

پنجاب پولیس پہ قتل کا پھر الزام لگ گیا: لواحقین نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز نے دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں نے ایک محتاط اندازے کے مطابق شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور بھاری مالیت کے زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کے ’جرم‘ پہ ایک شہری کی جان بھی لے لی۔

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سندر کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کیا گیا جو سعودی عرب سے وطن واپس آیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلا م پو رہ میں ڈاکوؤں نے نعمان نامی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا اور واردات کے دوران تقریباً تین لاکھ 40 ہزار روپے نقدی کی زیورات لوٹ لیے اور آرام سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے رہائشی محمود کے گھر ڈاکہ ڈالا اور تین لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی سمیت بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ، کرنٹ لگانے سمیت خاتون پر بدترین تشدد

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مسلم ٹا ؤن کے رہائشی بشیر کے گھر سے ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دو لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ لیے اور ان کی راہ میں کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔

پولیس کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں رہائش پذیر ماجد کے گھر سے ملزمان نے دو لاکھ 45 ہزار روپے لوٹے۔ اسی طرح ریس کو رس کےعلا قے میں رہائش پذیر سرور کے گھر سے دو لاکھ 30 ہزار روپے، ما ڈل ٹا ئو ن میں ظہیر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 95 ہزار روپے اور شما لی چھاؤ نی کے رہائشی اعجاز کے خاندان کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 65 ہزار روپے لوٹ لیے۔

ہم نیوز کے مطابق ملزمان نے ڈیفنس اے، گر ین ٹا ؤ ن اورگا رڈن ٹا ؤن میں گاڑیاں چوری کیں جب کہ شادباغ ، مستی گیٹ، ماڈل ٹا ئون، اچھرہ ، شادمان ، مسلم ٹا ؤن، وحدت کالونی، برکی، مناواں ، غازی آباد ، گڑھی شاہو ، باغبانپورہ، نصیرآباد اورغا لب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

پنجاب پولیس نے 12 سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا

لاہور میں ہونے والی حالیہ ڈکیتیوں اور چوریوں کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں جو انتہائی خوفناک رویے کا عکاس ہے۔ پولیس کو اس ضمن میں فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں