وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت برسر اقتدار پارٹی کا اجلاس کل شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فنڈنگ کیس: عدالت نے پی ٹی آئی سے مزید دستاویزات طلب کرلیں

ذرائع کے مطابق پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اہم اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں