مری: بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد، جڑواں شہروں پہ یخ بستہ ہواؤں کا راج


مری: ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت مری کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق مری اور گرد و نواح میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے جہاں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں وہیں اس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید سردی محسوس کی جارہی ہے۔ جڑواں شہروں میں اس وقت یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔

جڑواں شہروں کے شہری موسم کی سختی سے نمٹنے کے لیے گرما گرم کافی، سوپ اور چائے سے لطف اٹھا رہے ہیں اور خشک میوہ جات سے کا استعمال کررہے ہیں۔

خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے باعث شہریوں کی غالب اکثریت مونگ پھلی خرید رہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ مہنگی نہ ہونے کے باعث تقریباً ہر شخص کی دسترس میں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ مری اور گرد و نواح میں آئندہ گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوگی اور یخ بستہ ہوائیں چلیں گی۔

ہشیار: بارش اور برفباری نے موسم سرد کردیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

پسرور سے بھی ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے گزشتہ 12 گھنٹوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں بے پناہ شدت آگئی ہے۔


متعلقہ خبریں