موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیراور اس کے ملخقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دروش 24، چترال 19، میر کھانی 15، کاکول 14، بالاکوٹ، دیر ،کالام11، پٹن 09، مالم جبہ 02، کشمیر : گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد(ائیرپورٹ13، سٹی 12)،راولاکوٹ 13، کوٹلی 10، گلگت بلتستان: استور 22، چلاس 06 ، بونجی 01، پنجاب: ناروال ،سیالکوٹ 05،منگلہ ،مری04اور گجرات میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گیٔ جبکہ کالام 04 اور استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گی۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام، بگروٹ، قلات منفی02 اور دالبندین منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں