وزیراعظم نےسرزنش نہیں بلکہ تعریف کی، فروغ نسیم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی ہیجان کی کیفیت نہیں ہے اورنہ ہی وزیراعظم عمران خان نے کسی کی سرسزنش کی بلکہ انہوں نے میری تعریف کی اور ہمت بندھائی۔

سپریم کورٹ میں پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرمندگی کی کوئی بات نہیں بس قانون میں ہی بہت سی پیچیدگیاں ہیں جسے دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ناراض نہیں ہیں، وہ بہت زبردست انسان ہیں۔

فروغ نسیم کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وہ ملازمت میں توسیع کی خواہش نہیں رکھتے، وفاقی حکومت نے ملکی حالات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر قانون نے کہا کہ آرمی چیف اپنا بہترین کام رہے ہیں وہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں، ان چیزوں میں وہ اپنا وقت برباد نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سپریم کورٹ ایسے رہنمائی کرتی ہےجیسے پاکستان کی سپریم کورٹ کر رہی ہے، اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں