اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی، 583 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آج دوسرے روز بھی مثبت اختتام ہوا اور انڈیکس 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 467 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 725 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور انڈیکس 38 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 21 کروڑ، 30 لاکھ 38 ہزار 550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 97 کروڑ، 38 لاکھ، 81 ہزار 190 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 327 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 122 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا برآمد کنندگان کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم


متعلقہ خبریں