پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا

بشیر میمن کیخلاف ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا، فروغ نسیم

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےبتایا ہے کہ فروغ نسیم نے وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔

صحافی کے سوال کیا آپ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کا لائسنس ہنگامی بنیادوں پر بحال کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر فروغ نسیم اگر قانونی طور پر پاکستان بار کو درخواست دیں گے تو ان کی معاونت کریں گے۔

یاد رہے چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا تھا کہ سابق وزیرقانون فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو قابل تعزیر جرم ہوگا جس کی سزا ایک سال ہے۔

ہم نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیر سماعت مقدمے کے دوران قانون میں تبدیلی کا معاملہ اس وقت زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے گی تو اس سے یہ پوائنٹ کلیر ہو جائے گا۔

امجد شاہ نے بتایا کہ اس وقت فرخ نسیم کا وکالت کا لائسنس بائے آپریشن آف لاء معطل ہے اور جب تک لائنس بحال نہیں ہوتا وہ کیس نہیں لڑسکتے۔


متعلقہ خبریں