رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

مہنگائی قابو نہیں کریں گے تو ایسے فیصلے آتے رہیں گے، حمزہ شہباز

فائل فوٹو


لاہور:احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کے لی دی گئی حمزہ شہباز کی درخواست پر قومی احتساب بیورو(نیب) سے جواب طلب کر لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی اور ملزم حمزہ شہباز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے اور لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق حاضری سے استثنی دینے کیلئے درخواست دی گئی۔

وکیل نیب نے مؤقف اپنایا کہ ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کر رکھا ہے۔

نیب کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں اور ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا

وکیل نیب نے موقف اپنایا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیا۔

حکومتی محکموں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی خوشنودی کیلئے مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کیے۔

نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ قانون عوامی نمائندوں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، تجاوز کی نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شہبازشریف کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں