پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد آمد

وزیراعظم نے استعفے دینے کی حامی بھر لی، مگر کس شرط پر؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کی قیادت اور فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ جس میں پارٹی اراکان اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس میں شریک اراکین نے وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور سے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اہم ہنگامی اجلاس میں حکومت نے عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافٹ تیار کیا تھا۔

اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ سینیئر حکومتی اراکین اور وزیراعظم کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

بدھ کو ہی وزیراعظم نے سینیئر وزرا سے ملاقات کے دوران کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال کو دیکھ کرکی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت 28 نومبر یعنی آج شب 12 بجے پوری ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں