فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کی رکنیت سےمستعفی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔

فروغ نسیم کے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل کی سندھ کی نشست خالی ہوئی جس پر ایڈوکیٹ یاسین آزاد کو اس نشست پر مقرر کر دیا گیا۔

اٹارنی جنرل آفس نے فروغ نسیم کے استعفے اور یاسین آزاد کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے بطور چیئرمین پاکستان بار کونسل یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

قبل ازیں فروغ نسیم نے وزیر قانون کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا تھا اور اب وہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں حکومت کے وکیل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

فروغ نسیم نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق انتہائی اہم نوعیت کے کیس میں بطور وکیل پیش ہوئے۔

ان کے بطور وکیل پیش ہونے پر پاکستان بار کونسل نے اعتراضات اٹھائے تھے کیونکہ فروغ نسیم کا لائسنس بحال نہیں ہوا تھا تاہم فروغ نسیم نے آج صبح بار کونسل کواپنے لائسنس کی بحالی کی درخواست دی جس پر ان کا لائسنس بحال کردیا گیا اور وہ سماعت کیلئے عدالت پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں