لاہور، نابینا گدا گر کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار


لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں نابینا گدا گرمحمد اقبال کو قتل کرنے والے مفرورمرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 47 سالہ اقبال پنکچر والی دکان پر بھیک مانگنے کے لیے آیا تو ملزم عمر نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے نابینا شخص کے پاخانے والی جگہ میں پریشر پمپ سے ہوا بھر دی۔

بعد ازاں مقتول کی حالت غیر ہو گئی اسے فوری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ہوا بھر جانے کے باعث مقتول کے جسم سے خون نکلنا شروع ہو گیا اور وہ 10 روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

واضح  رہے گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور میں جرائم کی شرح میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں ہفتے پیر کے روز لاہور کے مرکزی حصے میں واقع ایک رہائشی علاقے قلعہ گجر سنگھ میں اخبار کا کام سیکھنے کےلیے آنی والی 25 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں