طلال چودھری کی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل ن) کے رہنما طلال چودھری کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے لیگی رہنما کی جانب سے دائر کی گئی ںظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کی سزا برقرار رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری کو سزا سنا دی گئی، پانچ برس کے لیے نااہل

لیگی رہنما طلال چودھری نے توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے سریم کورٹ سے انٹرا کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے دائر درخواست مسترد کر دی۔ طلال چوہدری کے وکیل نظر ثانی درخواست پر دلائل سے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔


متعلقہ خبریں