سونے کی قیمت میں 250 روپے کمی

سونا

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 250 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں آج سونا 85 ہزار 200 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 215 روپے کمی کے بعد 73 ہزار 45 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 38 ہزار 706 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں